مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ایران کی حمایت میں آواز اٹھانے پر آغا روح اللہ، جنید متو کیخلاف مقدمات درج

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی اور سری نگر کے سابق میئر جنید اعظم متو کے خلاف امریکی اسرائیل حملے میں ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے خلاف مظاہروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور جارحیت کے خلاف مودی کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہدی اور متو کے خلاف سرینگر کے سائبر تھانے میں کالے قانون بھارتیہ نیا سنہتا کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ دونوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
روح اللہ اور جنید متو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی سیکیورٹی بھی کم کر دی گئی ہے ۔روح اللہ نے کہا کہ مقدمات کے اندراج اور سیکورٹی میں کمی جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کے انکی آواز ہر گز دبائی نہیں جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آئینی حقوق کا استعمال جاری رکھیں گے اورقانون، آزادی اور جمہوریت کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
سابق میئر متو نے کہا کہ ایران پر امریکی-اسرائیل حملے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انکی سیکورٹی واپس لی گئی ہے تاہم وہ انسانیت اور انصاف کے قتل کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button