مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر اقتصادی و معاشی بدحالی کی لپیٹ میں ہے ، نیشنل کانفرنس

سرینگر 04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام اس وقت نہایت کسمپرسی ، بے کسی اور لاچاری سے دوچار ہیں اور اقتصادی اور معاشی بدحالی نے مقبوضہ علاقے کے تمام خطوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بے روز گار نوجوانوں کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ کاروباری ، تجارتی ، سیاحتی اور دستکاری سمیت تمام شعبے مکمل طورپر ٹھپ ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے گزشتہ اڑھائی برس کے دوران لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 5اگست2019کے بھارتی محاصرے اور اسکے بعد کورونا کی بندشوں نے جموں وکشمیر میں ایسے کنبوں کو بھی روزی روٹی کا محتاج بنا دیا ہے جو پہلے خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے عوا م کو کوئی راحت میسر نہیں اور بڑے بڑے ایوانوں میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے جو دعوے کیے جا رہے ہیںوہ کشمیر میں زمینی صورتحال دیکھ کر سراب ثابت ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button