مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :2 کشمیری نوجوانوں کے خلاف عدالت میں چالان پیش

High Court Srinagar

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے 2 کشمیری نوجوانوں عبدالوارث اور مسرت حسین کے خلاف جموں کے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چالان پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالوارث اور مسرت حسین کو بھارتی پولیس نے اکتوبر 2010 میں جموں میں ویشنوی دھام کے قریب ایک چوکی پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا۔یہ نوجوان اس وقت عدالت کے حکم پر ضمانت پر رہا ہیں اور اب دونوں کے خلاف پولیس نے جموں کے تھرڈایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button