مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :راجستھان میں 7 سالہ معذور بچی کی عصمت دری

rap

جے پور 12 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ذرائع ابلاغ نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میںایک نوجوان نے ایک سات سالہ معذور بچی کی عصمت دری کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 19سالہ ملزم منوج جھاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو لڑکی کی ماں کھانا پکانے میں مصروف تھی اور اس کا والد کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا کہ ملزم اسے اور اس کے چھوٹے بھائی کو اپنے موبائل فون پر کارٹون فلم دکھانے کے بہانے کھیتوں میں لے گیا اور وہاںبچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایاکہ بعد میں لڑکی کے بھائی نے اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں بتایااور انہوں نے منوج جھاکر کے خلاف شکایت درج کرائی۔ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس جھبرمل یادو نے بتایا کہ ملزم اور لڑکی کے گھر والے ایک ہی محلے میں رہتے ہیں اورملزم ان کا جاننے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسے جمعہ کو اعتراف جرم کے بعد گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button