مقبوضہ جموں و کشمیر

سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا

میڈرڈ 06 فروری (کے ایم ایس) سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں پاکستانی تارکین وطن نے یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر میڈرڈ سٹی سینٹر میں ایک پرامن مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تاکہ بھارتی جبر کے خلاف کشمیری کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔شرکانے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے میںشریک تارکین وطن پاکستانیوںنے مقامی لوگوں کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بنیادی حق ، حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے اور بھارت یہ حق مانگنے کی پاداش میں ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ مظاہرین نے عالمی پر زور دیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button