مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :ہائیکورٹ نے 4 افراد کی کالے قانون ” پبلک سیفٹی ایکٹ “ کے تحت نظر بندی کالعدم قراردیدی

سرینگر 31 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر کی ہائیکورٹ نے چار افراد کی کالے قانون ” پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر کی بنچ نے عمران احمد گنائی، ثاقب اکبر وازہ اور شاکر بشیر کمار کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔
جسٹس ایم اے چودھری کی بنچ نے ایک اور شخص منظور احمد وانی کی پی ایس اے کے تحت نظربندی منسوخ کرکے انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button