مقبوضہ جموں و کشمیر

ہمیں اپنے والد کی آخری رسومات ادا نہیں کرنے دی گئیں، نعیم گیلانی، نسیم گیلانی

 

سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بزرگ حریت قائدسید علی گیلانی کے بیٹوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ڈاکٹر نسیم گیلانی نے کہا ہے کہ انہیں اسلامی طریقے کے مطابق اپنے والد کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئیں جو ہر لحاظ سے ان کا حق تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ ہمارے والد کی میت کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جو ان کی زندگی میں انکے ساتھ کیا جاتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ظلم کی انتہا ہے ۔ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ڈاکٹر نسیم گیلانی نے کہا کہ وہ اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ انکے والد نے جب بدھ کی رات آخری سانس لی تو پولیس اور سرکاری انکے گھر پہنچ گے اور لاش کو زبردستی لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو والد کو غسل دے سکے اور نہ ہی اس کی نماز جنازہ پڑھ سکے۔ڈاکٹر نسیم گیلانی نے کہا کہ ان کے والد نے کئی مشکلات کے باوجود اپنے معمولات کو کبھی نہیں چھوڑا۔ وہ فجر کی نماز سے پہلے اٹھتے، سیر ، قرآن کی تلاوت کرتے اور پھر مطالعہ شروع کرتے۔ انہوںنے کہا 5 اگست 2019 کے بعد جب بھارت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو ان کی صحت زیادہ بگڑنے لگی۔ انہوں نے اپنی بھوک اور اپنی یادداشت بھی کھو دینا شروع کی۔ وہ کرسی پر بیٹھ کر اشارو ںسے نماز ادا کرتے۔ ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ صحت کے ان کٹھن حالات میں انکے والد نے یہ عارضی دنیا چھوڑ دی۔ نسیم گیلانی اور نعیم گیلانی نے مزید کہا کہ انہوں نے رات کے وقت اپنے والد کی آخری رسومات سے انکا ر کیا اور پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کی تجہیز وتکفین جمعرات کے روز کریں گے تاکہ تمام رشتہ دار پہنچ کر انکی آخری جھلک دیکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم پولیس نے صبح 3 بجے گھر آکر ان سے زبردستی میت چھین لی اور خاندان کے افراد کے بغیر آخری رسومات ادا کیں۔ ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ صبح تک اہل خانہ نہیں جانتے تھے کہ بھارتی حکام نے ان کے والد کی میت کے ساتھ کیا کیا ہے اور جب ہم صبح اپنے والد کی قبر کی تلاش میں مقامی قبرستان پہنچے تو مقامی لوگوں نے ہمارے والد قبر کی نشاندہی کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button