مقبوضہ جموں و کشمیریوم یکجہتی کشمیر

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

solidarty

اسلام آباد:کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرنے کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس آج عام تعطیل ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنااور عالمی برادری کو دیرینہ تنازعے کے حل کے حوالے سے اس کی ذمہ داریاں یاد دلانا بھی ہے۔دن کا آغاز پاکستان کی ترقی و خوشحالی،شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور جموں و کشمیر کی بھارتی قبضے سے جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائوں سے ہوا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ حق خودارادیت کے حصول کی جدجہد میں مصروف کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ریلیوں، جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button