مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جیل میں نظربند کشمیری نوجوان کی موت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جیل میں نظربند ایک 32سالہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جموں کے ایک اسپتال میں شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پانچ سال قبل ضلع پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش حملے میں ملوث ہونے کے الزام پر25اگست 2020کوبلال احمد کچھے کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ قابض حکام نے بتایا کہ ان کی موت جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔این آئی اے اور فوجی حکام بلال کو مسلسل ہراساں کررہے تھے جس کے بعدوہ شدید بیمار ہوا اور 17ستمبر کو انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ بلال احمد کی موت پیر کی رات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، تاہم اصل حقائق ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button