مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتالیکن یہ اسے کھا جائے گا،ارون دھتی رائے

 

نئی دہلی13فروری (کے ایم ایس )بھارتی مصنفہ ارون ھتی رائے نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتالیکن یہ اسے کو کھا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ہندو قوم پرستی یوگوسلاویہ اور روس کی طرح بھارت کے ٹکڑے ٹکرے کر سکتی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے معروف بھارتی صحافی کرن تھاپرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کی موجودہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے تاہم مجھے امید ہے کہ بھارتی عوام بالآخرنریندر مودی اور بی جے پی کی فسطائیت کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام جس گڑھے میں گرے ہوئے ہیں وہ اس سے باہر نکل رہے ہیں۔ارون دھتی رائے نے کہا کہ انہیں بھارتی عوام پر بھروسہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ بھارت تاریک سرنگ سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میںبھارت نے ایک بلوائی ملک کے طور پر شناخت پائی ہے دن دیہاڑے سڑکوں اور چوراہوں میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں اور دلتوں کو سرعام کوڑے مارے، تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس عمل کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی۔بھارتی مصنفہ اور نقاد ارندھتی رائے نے سوال کیا کہ کشمیری بھارت کا حصہ کیوں بننا چاہیں گے ،آزادی وہی ہے جو وہ چاہتے ہیں، آزادی وہی ہے جو انہیں حاصل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتا لیکن یہ بھارت کو کھا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button