جنیوا

جنیوا میں کشمیری تارکین وطن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر باہراحتجاجی مظاہرہ

جنیوا: جنیوا میں کشمیری تارکین وطن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں مظاہرے میں یورپ بھر میں مقیم کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنیوا کی فضا ”بھارت مردہ باد، مودی مردہ باد اور ہمارا مطالبہ حق خودارادیت ”کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ احتجاجی مظاہرے سے سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، کشمیری نمائندوں الطاف حسین وانی، شمیم شال، سید فیض احمد نقشبندی ، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے خطاب کیا۔مظاہرے میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق قائمقام وزیر اعظم چوہدری پرویز اشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین بھی شامل تھے۔ مقررین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدل کردیا گیا ہے جہاں آزادی اظہار رائے پر مکمل قدغن عائد ہے۔عالمی برادری کوگمراہ کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں نتخابی ڈھونگ رچایاجارہاہے،جبکہ تمام اختیارات مودی حکومت کے نامزد کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ نام نہاد انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں۔ مقررین نے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کردیاگیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں8ہزار سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی نیم بیوہ خواتین سالہاسال سے اپنے لاپتہ خاوندوں کا انتظار کرر ہی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ مقررین نے بھارت پر اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دینے پر زوردیا۔ حریت رہنماء غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیریوں نے ہندوستان کا جابرانہ قبضہ نہ پہلے کبھی قبول کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔انہوں نے یورپ بھر سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے کشمیری تارکین وطن کا شکریہ ادا کیا ۔مظاہرے میں اٹلی سے بھی کشمیری کارکنوں کے ایک قافلے نے مظاہرے میں شرکت کی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button