آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی کا”وندے ماترم ”گانے سے انکار
پٹنہ 17فروری (کے ایم ایس)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی نے بہار اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے دوران ”وندے ماترم” گانے سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہار میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور قانون ساز اسمبلی کے رکن اختر الامام نے کہاہے کہ انہوں نے پارٹی کے دیگر چار ارکان اسمبلی کے ہمراہ سرمائی اجلاس کے آخری دن یہ ملی نغمہ گانے سے انکار کر دیا تھا اور وہ 25فروری سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں بھی ایسا ہی کریں گے ۔ اختر الامام کاکہنا تھا کہ انہیں قومی ترانہ گانے میں کوئی ہچکچاہٹ یا اعتراض نہیں ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اسمبلی کی کارروائی میں شامل قومی ترانے کو نکالنے کا فیصلہ کرے ۔ اختر الامام کا یہ بیان بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا کی طرف سے اسمبلی اور کونسل کے تمام ارکان کو قومی ترانہ ”جانا گانا مانا ”اور ملی نغمہ ”وندے ماترام ”گانے کی ہدایت کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ۔