مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں ایک شخص گرفتار ، وادی چناب میں کرفیو جاری

جموں12جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع ڈوڈہ میں ایک شخص کو فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا جبکہ وادی چناب کے کئی علاقوں میں آج مسلسل چوتھے روز بھی کرفیو اور دیگرسخت پابندیاں عائدہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عادل غفور گنائی کوضلع ڈوڈہ کے قصبے بھدرواہ میں چنار محلہ کے علاقے سے پولیس چھاپے کے دوران اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ بھدرواہ قصبے میں کرفیو میں کوئی نرمی نہیں کی گئی جبکہ کشتواڑ قصبے کے علاوہ گندوہ ، ٹھاٹھری اور ڈوڈقصبوں میں بھی دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں عائد ہیں۔ ضلع رام بن میںپابندیاں ہفتے کو ہٹا دی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button