مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں:حد بندی کمیشن کی تجاویز کے خلاف احتجاجی دھرنا

7d3ea08f-a2fb-4f54-bcb9-168766598e2bجموں 19 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سماجی و سیاسی تنظیموں کے اتحاد” یونائیٹڈ پیس موومنٹ “نے بھارتی حد بندی کمیشن کی تجاویز کے خلاف آج ( ہفتہ ) جموں میںاحتجاجی دھرنا دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہمت سنگھ کی قیادت میں دھرنے کے شرکانے کہا کہ شہری محسوس کر رہے ہیں کہ حد بندی کمیشن نے بی جے پی کی مقبوضہ جموں وکشمیر کی یونٹ اور بھارتی حکومت کے کہنے پر کام کیا ہے۔ دیدار سنگھ، کلونت سنگھ، ایڈوکیٹ شیخ عبدالرحمن، دیش بندھو، آر سی مکھنوترا، ورندر سنگھ سونو، امریک سنگھ روشن، رام سنگھ چوہان، نریندر کھجوریہ، بلکار سنگھ، کالی داس، نریندر سنگھ خالصہ اور آئی ڈی کھجوریا نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی حکومت لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوںپرتقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن علاقے کے لوگ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکام روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف محکموں کے تمام یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور بے روزگار نوجوانوں کے دیرینہ حقیقی مطالبات کو حل کرنے کے بجائے موجودہ مواقع کو بھی چھین رہے ہیں اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو تاریک سرنگ میں دھکیل رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button