بھارت

برطانیہ میں جمعہ کو یوم حجاب منایا جائے گا

لندن 22 فروری (کے ایم ایس) برطانیہ میں لوگ آئندہ جمعہ25 فروری کو بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی اسلام دشمن اورفسطائی پالیسیوںکے خلاف بطور احتجاج یوم حجاب منائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے جمعہ کوبرطانیہ میں لوگ یوم حجاب منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مساجد کے ائمہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور حجاب کی اہمیت پر بات کریں۔پریس کانفرنس میں علامہ سید ظفر اللہ شاہ، مفتی فضل احمد قادری، مولانا طارق مسعود، مفتی عبدالمجید ندیم، خواجہ محمد سلیمان اور چوہدری اکرام الحق بھی موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پر بھارت میں ہندوتوا حکومت کے جابرانہ اقدامات کی مذمت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button