بھارت

چھتیس گڑھ :بھارتی فورسز نے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک کر دیے

chisteesgurd

رائے پور:شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے دو خواتین سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ کے علاقے دانتے واڑہ کے بستر زون میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو خواتین ہلاک کر دیں۔ان میں سے ایک خاتون کی شناخت اے سی ایم سکھی کے نام سے ہوئی ہے، جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی (ماوسٹ) کی ڈویڑنل کمیٹی کی رکن تھی۔بھارتی فورسز نے نکسل مخالف آپریشن کے دوران ریاست کے ضلع سکما کے جاگرگنڈہ تھانے کی حدود میں تمر گٹہ اور سنگاورم گاو¿ں کے قریب ایک اور نوجوان کو ہلاک کر دیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص نکسل علیحدگی پسند تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button