مقبوضہ جموں و کشمیر

مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری

سرینگر میں مزید50 خاندانوں کو 7 دنوں میں گھر خالی کرنے کا حکم

سرینگر 14 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرینگر کے علاقے صفا کدل میں کم از کم مزید 50 خاندانوں کوسات دنوں کے اندر اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ خاندان گزشتہ 70سال سے شہر کے علاقے صفا کدل میں واقع یارکنڈی سرائے کی عمارت میں مقیم ہیں۔ اب مودی حکومت نے انہیں متبادل پناہ گاہ فراہم کیے بغیر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سات دنوں کے اندر عمارت خالی کردیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ یہ حکم ایگزیکٹیو مجسٹریٹ تحصیلدار جنوبی سرینگر نے جاری کیا ہے۔ سرائے میں مقیم ایک بزرگ شخص عبدالرشید نے بتایا کہ ان کا خاندان تقریباً 66 سال سے یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں عمارت خالی کرنے پر مجبور کیا گیا تو یہاں رہنے والے 50 خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہااگر حکومت کو کسی اور مقصد کے لیے اس عمارت کی ضرورت ہے تو حکام کوان خاندانوں کے لیے کچھ متبادل انتظام کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button