بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام میں دواور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر 11اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کربت پورہ میں افطار ی کے قریب تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: