مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل
سرینگر 21 دسمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قریباً تین سو کلو میٹر طویل شاہراہ پر ادھم پور کے علاقے میں دیول پل کے مقام پر بدھ کے روز شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے ۔
مقبوضہ علاقے کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے کھلی ہیں۔