مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کی طرف سے حاجی غلام محمد بٹ کوانکی برسی پر شاندار خراج عقیدت

سرینگر 14مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سابق جنرل سیکریٹری حاجی غلام محمد بٹ کو انکی 12ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے تنظیم خاص طورپر غیر قانونی طورپر نظربند اس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے مرحوم کو انکی طویل سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ مرحوم رہنما نے بانی تنظیم شہید میر واعظ مولوی محمد فاروق کی ولولہ انگیز قیادت میں اور پھر آپ کی شہادت کے بعد موجودہ سربراہ تنظیم کی سربراہی میں اپنی پوری زندگی ایک عظیم نصب العین کیلئے وقف کررکھی تھی ۔ مرحوم نے طویل عرصے تک تنظیم کی سیاسی، سماجی اور دینی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔بیان میں کہا گیا کہ مرحوم رہنما کو جو چیز دوسروں سے ممتاز اور نمایاں کرتی تھی وہ ان کی تحریک اور تنظیم کے ساتھ اٹوٹ اور غیر متزلزل وابستگی تھی جس پر وہ تادم مرگ قائم رہے۔بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر بھی زور دیا گیا اور کہا گیا کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ان کی پر امن منصبی سرگرمیوں پر قدغن بلا جواز اور ناقابل قبول ہے۔ بیان میں تمام کشمیری سیاسی نظربندوں اور نوجوانوں کی بلا مشروط رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button