مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں شب برات مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

1سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شب برات مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب تمام بڑی مساجد میں لوگوں نے رات بھر جاگ کر نوافل ادا کیں اوردعائیں مانگیں۔مساجد اور درگاہوں میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو تلاوت کلام پاک میں مصروف رہے جبکہ مبلغین اور علمائے کرام نے شب برات کی اہمیت اور اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔شبِ برات مسلمانوں کی طرف سے اسلامی کیلنڈر کے آٹھویںماہ شعبان کی 14 اور 15 کی درمیانی رات کو منائی جاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button