مقبوضہ جموں و کشمیر

صمد انقلابی کی بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے پے درپے قتل کی مذمت

سرینگر19مارچ(کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ کشمیر ی نوجوانوں کے پے درپے قتل اور نظر بندوں کی مقبوضہ وادی سے مختلف بھارتی جیلوں میں منتقلی کی شدید مذمت کی ہے ۔
عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ چند دنوں میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران مختلف اضلاع میں کئی نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں ا نسانیت کیخلاف سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ عروج پر ہے اور دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکار کشمیری مسلمانوں کی منظم نسل کشی میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوان ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انکی بیش بہا قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کشمیری صرف اور صرف اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button