مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی مذمت

 

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی وفات کے بعدبھارتی پولیس کی طرف سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے آج سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ ، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں جبکہ قابض بھارتی فورسز اہلکار لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بناتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ شہید رہنما سید علی گیلانی کے رشتہ داروں اور لوگوں کو فاتحہ خوانی کیلئے انکی قبر پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا جائز لینے اپنے وفود مقبوضہ علاقے میں بھیجیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button