بھارتی جیل میں نظر بند یاسین ملک کی والدہ چندیگڑھ کے اسپتال میں داخل
چندی گڑھ05نومبر(کے ایم ایس) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میںغیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی والدہ شدید علیل ہیں اور بھارتی شہر چندی گڑھ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کی کمر کی سرجری ہوئی اور انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں رکھا گیا ہے۔یاسین ملک کی والدہ جھوٹے مقدمات میںاپنے بیٹے کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے باعث شدید ذہنی دبا ئوکا شکار ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک19 20میں جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کے بعد بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں اور وہ خود بھی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں۔جے کے ایل ایف کے رہنما محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں یاسین ملک کی والدہ کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محمد یاسین ملک کو فوری رہا ئی کے لیے بھارت پردبائوڈالے تاکہ وہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کر سکیں۔