بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہندو انتہاپسند تنظیم کی درخواست مسترد کر دی

نئی دلی25مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو دھرم پریشد کی عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو دھرم پریشد نے سپریم کورٹ میں عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے گائیڈ لائن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔ جسٹس اندرا بنرجی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے ہندو دھرم پریشد کی اس درخواست کو مستر د کردیا۔
قبل ازیں گزشتہ سال31مارچ کو مدراس ہائی کورٹ نے بھی ہندو دھرم پریشد کی ایسی ہی عرضداشت کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس درخواست کو قبول نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ ریاستی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔ ہائی کورٹ نے مزیدکہا تھا کہ مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لئے ایک قانون پہلے سے موجود ہے اور اس قانون کو نافذ کرنا ریاستی حکومت کا کام ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button