بی جے پی 2024کے انتخابات میں یکطرفہ جیت حاصل نہیں کر سکے گی، امرتیہ سین
نئی دلی15جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں رواں برس تقریباً دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں لیکن ملک کی تمام قومی و علاقائی جماعتوں کی نظریں 2024کے لوک سبھا انتخابات پر مرکوز ہیں۔
2023کے انتخابات کو 2024کے لوک سبھا انتخابات سے جوڑ کو دیکھا جا رہا ہے اور بی جے پی، کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، جنتا دل یو، ترنمول کانگریس وغیرہ نے اس حوالے سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ اس گہما گہمی کے دوران نوبل انعام یافتہ معروف بھارتی ماہر معیشت امرتیہ سین کا ایک بیان سامنے آیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 2024میں ہونے والے عام انتخابات میں کئی علاقائی پارٹیاں اہم کردار ادا نبھاتی نظر آئیں گی اور یہ سوچنا غلط ہو گا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میںیکطرفہ جیت حاصل کر لے گی، انہوں نے کہا کہ کانگریس کمزور ضرور ہو چکی ہے لیکن اسکی طاقت ’ملک گیر نظریہ “ ہے جو کسی اور پارٹی کے پاس نہیں ہے۔