عام آدمی پارٹی کے دوغلے پن پر نیشنل کانفرنس کی کڑی تنقید
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما روح اللہ مہدی نے عام آدمی پارٹی کے دوغلے پن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی نے جموں وکشمیر کی تقسیم کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم اب وہ چندی گڑھ میں پنجاب گورنمنٹ سروسز رول کے بجائے سول سروسز رولز لاگو کرنے کے مودی حکومت فیصلے کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کرنے کااعلان کر رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے روح اللہ مہدی نے ایک ٹوئٹ کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ اسی پارٹی نے جموں و کشمیر کی تقسیم کے حق میں ووٹ دیااور اس وقت عام آدمی پارٹی کو ریاست اور وفاقیت کے حقوق کی کوئی فکر نہیں تھی۔ تاہم آج عام آدمی پارٹی کی قیادت کہتی ہے کہ وہ مودی حکومت کے چندی گڑھ اقدام کے خلاف جدوجہد کریں گے گے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ چندی گڑھ میں پنجاب گورنمنٹ سروسز رول کے بجائے سول سروسز رولز لاگو ہوں گے۔
تاہم مودی حکومت کے اس اقدام کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے ۔