مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ،سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات

سرینگر27نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اتوار کو رواںموسم کی سرد ترین رات تھی جس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
نومبر کے آخر تک خشک موسم کی پیش گوئی کے دوران وادی کشمیرکو گزشتہ ایک ہفتے سے شدیدسرد ی کی لہر کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے تازہ اپ ڈیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وادی میں کم سے کم درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے رہتا ہے کیونکہ زیادہ تر علاقوں کا درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے قصبے کپواڑہ میں درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں درجہ حرارت منفی 0.4ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button