مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام : بھارتی پولیس کے عتاب سے بچنے کیلئے دریا میں چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب کر جانبحق

سرینگر23 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں ایک 17 سالہ لڑکے کو دریا میں چھلانگ لگانے پر مجبور کیا جس کے باعث وہ ڈوب کر جانبحق ہو گیا۔
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان محمد یوسف کانترو کے قتل کے خلاف جمعہ کو ضلع بڈگام کے علاقے کاووسہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام کے رہائشی یوسف کانترو کو جمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے علاقے پیرسوانی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دیگردو نوجوانوں کے ساتھ شہید کیا تھا۔بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقے ماگام کے قریب کاووسہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کے ایک گروپ کا پیچھا کیا ۔ نوجوانوں میں ایک سترہ سالہ شبرحسین میر نے سکھ ناگ ندی میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑکا تیر کر محفوظ نہ رہ سکا اور ڈوب گیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی لاش گھنٹوں تلاش کے بعد نکالی گئی ۔ بعد ازاں شبر کو آنسوو¿ں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button