مقبوضہ جموں و کشمیر

آزاد جموں وکشمیر بھر میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی

 

مظفرآباد02 ستمبر (کے ایم ایس) آزادجموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز ادا کی گئی ۔حکومت آزاد جموں و کشمیر نے اپنے جھنڈے کو سرنگوں کیے رکھا اور ریاستی سطح پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پورے آزاد جموںوکشمیر میں آج( جمعرات) تمام اسکول ، کالج ، تمام نجی وسرکاری دفاتر بند رہے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیر اعظم سردار قیوم خان نیازی ، کابینہ ارکان ، ارکان اسمبلی ، آزاد جموںوکشمیر کے سابق وزیر اعظم جموں راجہ فاروق حیدر ، کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شا خ کی قیادت کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے تمام شہروں اور قصبوں میں غائبانہ نماز ادا کی اور مرحوم رہنما کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ا نہوں نے سید علی گیلانی کو ان کی قربانیوں ، شاندار خدمات اورمقبوضہ جموںوکشمیر کی بھارتی غلامی سے آزادی کے لیے انتھک جدوجہد پر مرحوم رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کیااور انکی رحلت کو کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور ان کے مشن کوجاری رکھنے کا عزم کیا۔
غائبانہ نماز جنازہ تمام دس اضلاع مظفرآباد ، میرپور ، کوٹلی ، بھمبر ، باغ ، نیلم ، جہلم وادی ، پونچھ ، سدھنوتی اور حویلی میں اداکی گئی۔ غائبانہ نما ز جنازہ کے شرکا نے اس موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button