مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:این آئی اے نے کشمیری استاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

جموں 10جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے خصوصی جج اشونی شرما نے ایک استاد ظاہر عباس نائیک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
کشمیری معلم ظاہر عباس کشتواڑ میں این آئی اے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں قید ہیں ۔ این آئی اے کے خصوصی جج کوبتایا گیا کہ پولیس نے آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے کشمیری معلم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔این آئی اے کے جج نے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار اس مرحلے پر ضمانت کی رعایت کا مستحق نہیں ہے، خاص طور پر جب کہ گواہوں پر جرح ہونا ابھی باقی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button