مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں 2نوجوان شہید کر دیے

سرینگر 28اپریل(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پلوامہ میں دو نوجوان شہید کر دیے۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے متری گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔شہید ہونے والوں میں ایک اعجاز احمد انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔
قابض انتظامیہ نے لوگوں کو متری گام کی صورتحال سے ایک دوسرے کو بے خبر رکھنے کیلئے ضلع پلوامہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔علاقے میں بدھ کے روز شروع ہونے والا آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔
قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پیرا ملٹری اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button