مقبوضہ جموں و کشمیر

کورونا لاک ڈاﺅن نے تاجربرادری کو بری طرح متاثر کیا ہے،کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز

سرینگر28 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) نے کہا ہے کہ تازہ لاک ڈاو¿ن نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور کاروباری برادری کی روزی روٹی کو ایک بار پھر بری طرح متاثر کیا ہے۔
کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انتظامیہ زور دیا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تاجر برادری کی روزی روٹی کو مدنظر رکھیں اور تاجر برادری کی مشاورت سے صورتحال سے نمٹیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے باعث لاک ڈاو¿ن نے معیشت کی تباہی مچا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برسوں کے لاک ڈاو¿ن نے کاروباری برادری کو دیوار سے لگا دیا ہے اور وہ شدید دباو¿ کا شکار ہیں۔ شیخ عاشق احمد نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی پابندی اور پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے حکام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ ابتر حالات میں تاجر برادری کے لیے خصوصی پیکجزکا اعلان کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button