مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سی آر پی ایف اہلکارہلاک
سرینگر02مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والا سی آر پی ایف اہلکار بھارتی پیرا ملٹری فورس کی 182بٹالین سے وابستہ تھا۔ سی آر پی ایف اہلکارجو ڈسٹرکٹ پولیس لائن (DPL)پلوامہ میں تعینات تھا، کی طبیعت بگڑ گئی تو اسے طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ضلع اسپتال پلوامہ میں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداسے مردہ قرار دیا ۔ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سربلے کے 35سالہ انکورکے طور پرہوئی ہے۔