مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی وی بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرلیا

نئی دہلی 16 دسمبر (کے ایم ایس) نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی-V بین البراعظمی بلیسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے جس کی رینج ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت وزارت دفاع نے ایک بیان میںکہا کہ جوہری صلاحیت کے حامل اگنی V بیلسٹک میزائل کا تجربہ اڈیسہ کے ا ے پی جے عبدالکلام ساحل سے کیا گیا۔ بیان میںکہا گیا کہ یہ تجربہ میزائل پر نئی ٹیکنالوجی اور آلات کی جانچ کے لیے کیا گیا تھا۔
طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ اروناچل پردیش کے ضلع توانگ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پر بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button