مقبوضہ جموں و کشمیر

واٹس ایپ نے 18لاکھ بھارتیوں کے اکائونٹس بندکر دئے

نئی دلی 05مئی (کے ایم ایس)
دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سوشل میڈیاپلیٹ فارم واٹس ایپ نے رواں سال مارچ میں 18لاکھ سے زائد ہندوستانیوںکے اکائونٹس بند کر دئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واٹس ایپ کی ماہانی رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے صارفین کی شکایات اور سروس کی شرائط کی خلاف ورزیوں پر ایک داخلی طریقہ کار کے طور پر 18لاکھ سے زائد بھارتیوں کے اکائونٹس پر پابندی لگائی ۔ یہ اطلاع سوشل میڈیا کمپنی کی ماہانہ رپورٹ میں دی گئی ہے۔گزشتہ سال نافذ ہونے والے نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت 50لاکھ سے زائد صارفین والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ہر ماہ ان قوانین پر عمل درآمد کی رپورٹ شائع کرنے کی ضرورت ہے۔ اس رپورٹ میں شکایات اور ان پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات شامل ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم مارچ سے 31مارچ کے درمیان WhatsAppنے غلط استعمال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے بعد 18لاکھ5ہزار ہندوستانیوں کے اکائونٹس پر پابندی لگا دی ہے۔واٹس ایپ نے رواںسال فروری میں 14 لاکھ بھارتیوں کے اکائونٹس پر پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button