مقبوضہ جموں و کشمیر

ورلڈ ایئر کوالٹی کی رپورٹ میں نئی دلی مسلسل دنیا کا آلودہ ترین دارلحکومت قرار

نئی دلی 23 مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دلی مسلسل دنیا کا آلودہ ترین دارلحکومت ہے جہاں آلودگی میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فضائی آلودگی سے متعلق سوئٹزر لینڈ کے ایک ادارے ورلڈ ایئر کوالٹی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ماحول سے متعلق جو معیارمقررکئے ہیں،ان پر بھارت کا کوئی بھی شہر پورا نہیں اترتااور بھارت میں فضائی آلودگی کا مسئلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے س آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کے 63شہر بھی شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں اوسطا فضائی آلودگی 58.1مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے، جو کہ عالمی ادارہ صحت کے فضائی معیار کے رہنما خطوط سے تقریبا 10گنا زیادہ ہے۔ در اصل بھارت کا کوئی بھی شہر ڈبلیو ایچ او کے اس معیار پر پورا نہیں اترتا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دلی مسلسل چوتھے برس بھی دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت ہے، جہاں گزشتہ سال کے مقابلے میں آلودگی میں تقریبا 15فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس اس شہر میں فضائی آلودگی کی سطح ڈبلیو ایچ او کے سیفٹی معیار سے تقریبا 20گنا زیادہ تھی۔ دنیا کا آلودہ ترین مقام راجستھان کا شہر بھیواڑی ہے۔ دوسرے نمبر پر نئی دلی کی مشرقی سرحد پر واقع ریاست اتر پردیش کا شہر غازی آباد ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 15سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سے دس کا تعلق بھارت سے ہے اور ان میں سے بیشتر نئی دلی کے آس پاس ہی واقع ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button