مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت تیزی سے تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے ، ارون دھتی رائے

2284794-arundhatiroy-1644820103-621-640x480نئی دلی 05مئی (کے ایم ایس)
معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے "آج کے ہندوستان” کا موازنہ پیچھے کی طرف الٹا اڑتے ہوئے طیارے سے کیا ہے جو تباہی کی جانب بڑھ رہا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ارون دھتی رائے نئی دلی میں جیل میں قید انسانی حقوق کے کارکن جی این سائی بابا کی نظموں اور خطوط کا ایک انتخاب "میرے راستے سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "حال ہی میںانہوں نے اپنے ایک دوست پائلٹ سے پوچھا، ‘کیا آپ جہاز کو پیچھے (ریورس)کی طرف اڑا سکتے ہیں؟وہ زور سے ہنسا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میںبالکل ایسا ہی ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا، "بھارت کے لیڈر ملک کے جہاز کو پیچھے کی طرف الٹا اڑا رہے ہیں، سب کچھ تباہ ہو رہا ہے اور ہم حادثے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں قوانین آپ کی "ذات، طبقے، جنس اور نسل” کے لحاظ سے مختلف طریقے سے لاگو ہوتے ہیں۔جی این سائی ابا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ارون دھتی رائے نے کہا "آج ہم ایک ایسے پروفیسر کے بارے میں بات کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جو 90 فیصد مفلوج ہے اور سات سال سے جیل میں قیدہے۔ ہم یہی کر رہے ہیں۔ یہی کافی ہے۔ ہمیں مزید بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ ہم کس ملک میں رہ رہے ہیں۔ یہ کتنی شرم کی بات ہے۔
واضح ر ہے کہ جی این سائی بابا جو 90فیصد سے زیادہ جسمانی معذوری کا شکار ہیں کو 2017میں مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی کی ایک سیشن عدالت نے مبینہ طورپرمائو نوازباغیوں سے تعلق رکھنے اورملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ دہلی یونیورسٹی کے رام لال آنند کالج میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ان کی خدمات گزشتہ سال 31 مارچ کو ختم کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button