بھارت میں کورونا اموات کی اصل تعداد حکومت کے پیش کردہ اعداد وشمار سے دس گنازائد ہے، ڈبلیو ایچ او
جنیوا06 مئی (کے ایم ایس) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے نئے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیںجس کے مطابق دنیا بھرمیں انداراج کردہ اموات سے تین گناہ زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ 2021کے آخر تک کورونا سے 1کروڑ 49لاکھ سے زائد اموات ہوئیں ۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کچھ ملکوں میں اموات کا صحیح طریقے سے اندراج نہیں کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ اور کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اب تک جن اموات کو شمار نہیں کیا گیا ان میں تقریباًنصف بھارت میں تھیں۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی مرض کے نتیجے میں بھارت میں 47لاکھ افراد کی موت ہوئی ہے ۔ روپرٹ کے مطابق اموات کے اصل اعداد وشمار بھارتی حکومت کے بتائے ہوئے اعداد وشمار سے دس گنازائد ہے۔ دریں اثنا بھارتی حکومت نے ڈبلیو ایچ اور کی رپورٹ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسکے اعداد وشمار مسترد کردیے ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے اب تک پونے پانچ لاکھ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔