مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : بس میں آگ لگنے سے چار ہلاک، بیس زخمی

جموں 13 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جموں کے علاقے میں ہندویاتریوں کو لے جانے والی ایک بس میں آگ لگنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ایک مسافر بس ویشنو دیوی کے یاتریوں کو کٹرہ سے جموں لے جا رہی تھی کہ کھرمل کٹرہ کے قریب اس میں آگ لگ گئی جسکے باعث چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جب کہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button