مقبوضہ جموں و کشمیر

بلقیس بانو آبروریزی کے مجرموں کی رہائی سے سخت دکھ ہوا ، محبوبہ مفتی

سرینگر24 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بلقیس بانو آبروریزی کے مجرموں کی رہائی اور ان کا استقبال کرنے پردکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا”بلقیس بانو عصمت دری کے مجرموں کی رہائی اور جس طریقے سے انکا استقبال کیا گیااس سے انہیں سخت دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ بلقیس کو انصاف دے گی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کے روز بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے عمر قید کے گیارہ مجرموں کو گجرات حکومت کی طرف سے معافی کی منظوری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ گجرات کی ہندو توا بی جے پی حکومت نے 2002کے مسلم کش فسادات کے دوران ایک حاملہ خاتون بلقیس بانو کی عصمت دری اور اسکی دو سالہ بیٹی سمیت خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام گیارہ مجرموں کو 15اگست کوبھارتی یوم آزادی کے روز رہا کردیا ۔ مجرموں کو گودھرا سب جیل سے باہر آنے پربی جے پی رہنماﺅںنے ہار پہنائے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button