مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی ہے: پیپلز کانفرنس

 

سرینگر 21 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت میں حزب اختلاف کی 19 جماعتوں کی دفعہ 370 اورA 35 پر خاموشی ان دفعات کی منسوخی کی توثیق کے مترادف ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز کانفرنس کے ترجمان عدنان اشرف میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا حزب اختلاف کی جماعتوں نے اپنے ایک اجلاس میں صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرکے اوردفعہ 370 اور 35A پرمجرمانہ خاموشی اختیارکرکے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں 5 اگست 2019 کو بی جے پی حکومت کی طرف سے لئے گئے فیصلوں کو واپس لینے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے دفعہ370 ،A 35 اور کشمیر کے ڈومیسائل حقوق واپس کرنے کے عوام کے مطالبے کو دفن کردیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں دو سینئرکشمیری رہنماﺅںفاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کودفعہ 370 ، 35A اور ڈومیسائل حقوق کی بحالی کو ایجنڈے میں شامل کرانے پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ سینئر رہنما حزب اختلاف کی جماعتوں کو گپکار اعلامیے میں پیش کیے گئے مطالبات پر قائل نہیں کر سکے تو اجلاس میں کیوں گئے؟پیپلز کانفرنس کے ترجمان نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ دفعہ 370 اور 35A کو بحال کرنے کا سب سے آسان راستہ پارلیمنٹ ہے۔ عدالتی کارروائی وقت طلب ہوتی ہے۔ بی جے پی ماضی میں یہ واضح کرچکی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کبھی بحال نہیں کرے گی۔ اجلاس کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کے موقف سے واضح ہوتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے اجلاس میں شرکت کرکے اپوزیشن جماعتوں کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اجلاس میں شرکت کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button