مقبوضہ جموں و کشمیر

جے ایم سی میں مساجد میں لاڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

جموں17مئی (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموںمیونسپل کارپوریشن (جے ایم سی)نے مسلمان دشمن اقدام کرتے ہوئے مذہبی مقامات پر لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیسے ہی پرانے شہر کے علاقے مست گڑھ کے وارڈ نمبر 3سے فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر نروتم شرما نے یہ قراردادپیش کی تو اپوزیشن کونسلرز اس قرارداد کی مخالفت میں کھڑے ہو گئے۔شرما نے دعویٰ کیا کہ یہ قرارداد جے ایم سی کے 15ویں جنرل ہائوس اجلاس میں بحث کے بعد کثرت رائے سے منظور کی گئی حالانکہ اپوزیشن اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ جے ایم سی میں 43 کونسلروں کے ساتھ بی جے پی کی اکثریت ہے۔قرارداد کی منظوری کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا نے کہاکہ یہ کوئی نیا قدم نہیں ہے۔ ہمارے پاس( بھارتی )سپریم کورٹ اور پلوشن کنٹرول بورڈ کی طرف سے شور کی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے پہلے سے رہنما اصول موجود ہیں۔
دریں اثناء کانگریس پارٹی کی میونسپل کونسلر ریتو چودھری نے کہا کہ قرارداد پر کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button