مقبوضہ جموں و کشمیر

برطانوی وزیر اعظم مودی حکومت کو انسانیت سوز ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکیں،فہیم کیانی

لندن 21 اپریل (کے ایم ایس)تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مودی کی زیر قیادت بھارت کے دورے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ فہیم کیانی نے لندن میں ایک بیان میں کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں کی ماں ہے اور کوئی بھی ذی شعور اور انسانی حقوق کی عالمی اقدار پر یقین رکھنے والا انسان انسانی حقوق پر معاشی مفادات کو ترجیح نہیں دے سکتا۔انہوں کہا کہ یہ وزیر اعظم بورس جانسن کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے پر مجبور کریں اور کشمیریوں کو اپنی سیاسی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت دیں ۔راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ برطانوی حکومت کوچاہیے کہ فسطائی بھارتی حکومت کو انسانیت سوز ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button