پاکستان

کشمیر ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے ،بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، فیلڈ مارشل

واشنگٹن:آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیلڈ مارشل نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی ’شہ رگ‘ ہے، پاکستان جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے لیکن وہ اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے تاہم پاکستان واضح کرچکا ہے کہ اسکی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں، بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ٹرانس نیشنل دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے، جس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی امتیازی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے، شرمناک بہانوں کے ساتھ کی گئی حالیہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی اور معصوم شہریوں کو شہید کیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور ہٹ دھرمی نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پ±رعزم اور بھرپور جواب دیا، ہم نے وسیع تر تنازع کو روکنے میں کامیابی حاصل کی، تاہم بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت بھارت پاکستان جنگ رکی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بھارت کے خلاف سفارتی اور سیکیورٹی میدان میں حالیہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی رحمت، قوم کی اجتماعی کوشش، سیاسی لیڈرشپ کی دوراندیشی و استقامت اور ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ محض ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد میرا دوسرا دورہ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک نئی جہت کی علامت ہے، ان دوروں کا مقصد تعلقات کو ایک تعمیری، پائیدار اور مثبت راستے پر گامزن کرنا ہے جب کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی بدولت بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری نسل کشی ایک بدترین انسانی المیہ ہے جس کے عالمی اور علاقائی دونوں سطح پر شدید مضمرات ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے کئی دہشتگرد تنظیمیں جس میں فتنہ الخوارج شامل ہے، پاکستان کے خلاف متحرک ہیں، اس وقت دہشت گردی کے کیخلاف پاکستان آخری فصیل ہے، دہشت گردوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں اور انہیں پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ آج کل کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، لیکن ملک دشمن عناصر اسے ’ افراتفری‘ پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا ”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کر لیا کرو تاکہ تم نادانی میں کسی کو نقصان نہ پہنچاو اور بعد میں اپنے کیے پر پشیمان نہ ہو‘۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات کے محاذ پر بھی پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد جاری ہے، جو معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گی۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اب ہمارے سامنے سوال یہ نہیں ’اگر‘ ہم اٹھیں گے بلکہ سوال یہ ہے ’کتنی جلدی اور کتنی قوت سے‘ ہم اٹھیں گے، آئیے ہم اپنے آباو¿ اجداد کی میراث قائم رکھتے ہوئے ایک نئے جذبے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہو کر آگے بڑھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button