مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سرینگریکم جون (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ،آج شام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے ضلع کے علاقے چڈرین کیگام میں ایک شہری فاروق احمد شیخ کو گولی مار دی۔ گولی ٹانگ میں لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔واقعے کے فوری بعد بھارتی پولیس اور فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button