مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :مدھیہ پردیش میں کرفیو کے باوجود گاڑیاں نذر آتش

بھوپال13 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کھرگون میں کرفیو کے باوجود ہندو انتہاپسندوں نے چار گاڑیوں اور ایک گیراج کو نذر آتش کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ نیرج چورسیہ نے بتایا اگرچہ اتوار کی شام سے کھرگون میں کرفیو نافذ ہے پھر بھی ہندو انتہا پسندوں نے پیر کی رات شہر کے علاقے مکینک نگر میں تین بسوں، ایک کار اور ایک گیراج کونذرآتش کردیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ رام نومی کا جلوس اتوار کو تالاب چوک کے علاقے سے شروع ہوا جس میں ڈی جے میوزک سسٹم سے ہندو مذہبی گانے بجائے جارہے تھے۔ جب جلوس قریب ہی واقع ایک مسجد سے گزرا تو مسلمانوں کی نماز کا وقت ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے کچھ شرکا ء نے مسجد پر پتھرائو کیا جس سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔کھرگون کے کلکٹر انوگرا ہاپی نے بتایاکہ شہر میں کرفیو نافذ ہے اور لوگوں کو صرف فوری طبی ضروریات کے لیے رعایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کے پیش نظر کھرگون میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button