مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت تنازعہ کشمیر پراپنی ہٹ دھرمی ترک کرے: کل جماعتی حریت کانفرنس

حریت رہنمائوں کاڈاکٹر قاضی نثار کوان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو بھارتی مظالم سے دبایا نہیںجا سکتا۔ بیان میں کہاگیا کہ بھارت کو خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی دکھانی چاہیے۔
ادھرجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور ڈاکٹر مصعب سمیت حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر قاضی نثار احمد کوان کی 28ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کے دوران حریت رہنمائوں ، علمائے دین، ماہرین تعلیم اور نوجوانوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں تحریک آزادی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر قاضی نثار کو نامعلوم مسلح افراد نے 1994میں آج ہی کے دن شہید کیا تھا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے مذموم منصوبوں کی تکمیل کے لیے مقبوضہ علاقے کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری عوام جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button