مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: پولیس نے بھارت مخالف پوسٹوں کے الزام میں بیسیوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سرینگر 04 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ہندو امرناتھ یاترا کے سلسلے میں بھارت مخالف اور فرقہ وارانہ پوسٹوں کے الزام میں سری نگر کے کوٹھی باغ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانونی ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یاترا کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد اس برس 30 جون سے شروع ہو گئی اور یہ 11 اگست تک جاری رہے گی۔پولیس کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ کچھ افراد،گروہ جن میں سکھس فار جسٹس بھی شامل ہے، امرناتھ یاترا سے قبل بھارت مخالف پیغامات پھیلا رہے ہیں اور مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھارت سے آزادی کے پیغامات اور نظریہ کو پھیلا رہے ہیں اور بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں معلومات کی بنیاد پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ایسے گروہوں اور افراد کی شناخت کے مقصد سے یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کے تحت متعلقہ دفعات لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button