مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: تاریگامی کا اراضی مالکان کو معاوضے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ انتظامیہ مختلف مقاصد کیلئے حاصل کی جانے والی اراضی کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے انتہائی بے حسی کا مظاہر ہ کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تاریگامی نے ایک بیان میں کہا کہ اراضی مالکان متعلقہ محکموں کی طرف سے سے اپنائے جانے والے ناروا رویے سے انتہائی پریشان ہیں۔انہوںنے مالکان کو معاوضے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔